ولنگٹن (ویوز نیوز)نیوزی لینڈ کی گولڈ میڈلسٹ سائیکلسٹ فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ۔ پیرا اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی نیوزی لینڈ کی سائیکلسٹ لاﺅرا تھامپسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ،ان کے شوہر، ساس اور سسر بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں۔لاﺅرا تھامپسن نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گھروں میں رہیں تو اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میری فیملی نے بڑی احتیاط کی لیکن کمیونٹی ٹرانسمیشن سے وائرس کا شکار ہوگئے۔