پاکستان

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

لاہور(ویوز نیوز )پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی،پٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی ہو گئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 10 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی۔مٹی کا تیل 30 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 15 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 47 روپے 44 پیسے فی لٹر ہو گئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 47 روپے 51 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئینئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی کمی کی گئی ہے۔اوگرا کی طرف سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button