کھیل

پی سی بی کا کھلاڑیوں کی ویڈیولنک کوچنگ کا فیصلہ

کرکٹ کے سابق سٹارز نوجوان کھلاڑیو ں کی کوچنگ اورلیکچرز دیں گے

لاہور(ویوز نیوز)لاک ڈاﺅن کے باوجود پی سی بی نے کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کیلئے ویڈیولنک کوچنگ لیکچرز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق سٹارز نوجوان کٹرز کو لیکچرز دیں گے۔کوروناوائرس سے احتیاطی تدابیراور لاک ڈاون کے دنوں میں قومی کرکٹرز کو متحرک رکھنے کیلئے بڑا فیصلہ ۔پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو سابق سٹارز سے ویڈیولنک پرکوچنگ اورلیکچرز دلوانے کا فیصلہ کیاہے۔

آن لائن سیشنز میں مجموعی طور 45 موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز شرکت کریں گے۔ سابق سٹارز جاوید میانداد، وسیم اکرم ، یونس خان، راشد لطیف، محمدیوسف، معین خان اور مشتاق احمد لیکچرز کیساتھ کوچنگ ٹپس دیں گے۔

سابق کپتان جاویدمیاندادکہتےہیں کہ وہ ویڈیو لیکچرز کا حصہ بننے کیلئے بے چین ہیں۔ فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے کہاکہ باﺅلنگ کوچ وقاریونس سے بہت کچھ سیکھاہے اب وسیم اکرم سے سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ ویڈیو لیکچرز پیر سے شروع ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button