انٹرنیشنل

چاڈ فوج کی بڑی کارروائی ،بوکو حرام کے ایک ہزار جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

 

آٹھ روزہ کارروائیوں کے دوران 52چاڈفوجی ہلاک اور200کے لگ بھگ زخمی بھی ہوئے: ترجمان کرنل اعظم برمنڈوا کی بریفنگ

این ڈجامینا(ویوز نیوز)چاڈ کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جھیل چاڈ کے جزائر میں ایک بڑی کارروائی کے دوران بوکو حرام کے ایک ہزار انتہاپسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ان کارروائیوں کے دوران چاڈ کے 52 فوجی ہلاک اور 200 کے لگ بھگ زخمی ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ویڈیو پیغام میں فوج کے ترجمان کرنل اعظم برمنڈوا نے بتایا کہ آٹھ روز تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران چاڈ، نائیجریا، نائجر اور کیمرون کے درمیان پھیلے ہوئے ایک بڑے علاقے سے انتہاپسندوں کا صفایا کر دیا گیا ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران چاڈ کے 52 فوجی ہلاک اور 200 کے لگ بھگ زخمی ہوئے۔انہوں نے کہاکہ یہ کارروائی پچھلے مہینے بوہوما فوجی چھاونی پر بوکوحرام کے حملے کے جواب میں کی گئی تھی جس میں 92 سے زیادہ فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ فوج کے ترجمان نے بتایاکہ بوکو حرام کا وہ حملہ چاڈ کی قومی فورسز کا تاریخ کا سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہ تھا۔انتہاپسندی کے خلاف سرگرم کثیر ملکی مشترکہ ٹاسک فورس علاقے سے شدت پسندوں کو آخری شکست دینے کے لیے پر عزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button