انٹرنیشنل

چین کی لاپرواہی سے کورونا پھیلا،5ہزار امریکیوں نے مقدمہ دائر کردیا

 

نقصان کے ازالے کیلئے فلوریڈا کی عدالت میں دعوے دائر کئے گئے ہیں، قانونی نکات سے متفق نہیں : پروفیسر شی مینے کیٹنر

واشنگٹن (ویوز نیوز) پانچ ہزارامریکی شہریوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے چین کے خلاف مقدمہ دائرکردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مدعا علیہان نے کہاکہ کورونا وائرس کو قابو میں رکھنے میں چین کی لاپرواہی سے انہیں بڑے نقصان کا سامنا ہے۔ اسی قسم کے دعوے ریاست نیواڈا اور ٹیکساس میں بھی دائر کئے گئے ہیں۔ریاست فلوریڈا میں دعویٰ دائر کرنے والے برمین لا گروپ نے کہا کہ ہمارا دعویٰ ان افراد سے متعلق ہے جنہیں کرونا وائرس سے بیمار ہونے کی وجہ سے جسمانی نقصان پہنچا ہے یا چین کی گوشت کی مارکیٹس کی سرگرمیوں کی وجہ سے، یعنی ایسے بازار جہاں کھلے میں گوشت، مچھلیاں اور سبزیاں فروخت ہوتی ہیں، نقصان پہنچا ہے۔اس لا فرم نےچین کے خلاف فارن سوورینٹی ایمیونٹییز ایکٹ کے تحت پرسنل اِینجری اور اقتصادی سرگرمیوں میں رکاوٹ کو بنیاد بناتے ہوئے قانونی نکات اٹھائے ہیں تاہم، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ہیسٹنگز لا کالج کے پروفیسر شی مینے کیٹنر اِن قانونی نکات سے متفق نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button