کھیل

کرکٹ میچ کے دوران چہروں پر سفید کریم کیوں لگائی جاتی ہے؟

یہ سفید کریم آخر کیا ہے؟ اس کا فائدہ کیا؟ حیرت انگیز انکشاف

لاہور(ویوز نیوز رپورٹ) کرکٹ میچ دیکھنے کے شوقین صرف مرد حضرات نہیں بلکہ خواتین، بچے اور نوجوان سب ہی ہوتے ہیں لیکن کیا کبھی اپ نے نوٹ کیا ہے کہ کھلاڑی میچ کے دوران اپنے چہروں پر یہ سفید کریم کیوں لگاتے ہیں؟

یہ سفید کریم آخر کیا ہے؟

یہ سفید کریم کوئی بیوٹی کریم یا فئیرنس کریم نہیں ہوتی بلکہ یہ کریم ایک کیمیکل زنک آکسائیڈ سے بنا ایک لیپ ہوتا ہے۔

اس زنک آکسائیڈ کو چہرے اور ہاتھوں پر کرکٹرز اس لئے لگاتے ہیں تاکہ میدان میں مستقل چھ گھنٹے یا جتنی دیر بھی میچ کھیلیں یہ سورج کی تپش اور تیز شعاؤں کے پڑنے کی وجہ سے نہ تو ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوں اور نہ ہی ان کی جلد کو کوئی نقصان پہنچے۔

اس کریم کو لگانے سے جسم ٹھنڈا رہتا ہے اور جلد پر کسی قسم کی نہ تو کوئی خارش ہوتی اور نہ کھچ کھچ، سوجن نہ جلن ہوتی۔

دورانِ میچ اس کریم سے نہ صرف جسم ٹھنڈا رہتا ہے بلکہ دماغ میں بھی ایک مصنوعی قسم کی ٹھنڈ پہنچتی ہے اور اس سے جسم کو توانائی ملتی رہتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button