اہم خبریںشوبز

کورونا : جارج کلونی اور امل کلونی کا 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ

2 لاکھ 50 ہزار ڈالر موشن پکچرز اور ٹیلی ویژن ہوم کمپنیز کے کارکنوں میں تقسیم کئے جائینگے

نیو یارک(ویوز نیوز)ہولی وڈ کے نامور اسٹار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ قانوندان اور انسانی حقوق کی کارکن امل کلونی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں 10 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کردیا۔ڈیڈلائن کی رپورٹ کے مطابق دونوں کی جانب سے عطیہ کی ہوئی اس رقم کو 6 ایسی جگہوں پر استعمال کیا جائے گا جہاں اس وقت اس رقم کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے ہالی وڈ انڈسٹری بھی بہت زیادہ متاثر ہورہی ہے اور جارج کلونی کی جانب سے عطیہ کی گئی اس رقم میں سے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر موشن پکچرز اور ٹیلی ویژن ہوم کمپنیز کے کارکنان میں تقسیم کی جائے گی۔جبکہ تقریباً 3 لاکھ ڈالر کی رقم برطانیہ کے نینشل ہیلتھ سسٹم، لبنان کے فوڈ بینک اور اٹلی کی ایک فلاحی تنظیم میں عطیہ کی جائے گی۔خیال رہے کہ ان کے علاوہ شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات بھی کورونا وائرس سے ہونے والے نقصان میں لوگوں کی مدد کے لیے سامنے آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button