انٹرنیشنلاہم خبریں

کورونا سے کیسے لڑنا ہے، ویتنام سے طریقہ سیکھیں

چین کے ساتھ والے ملک میں کسے کورونا پر قابو پایا، پوری دینا عمل پر مجبور

کل آبادی 97 ملین، کورونا کے کل کیسز268، اموات کوئی نہیں

ویتنام (ویب  ڈیسک ) ویتنام میں کورونا وائرس سے ایک بھی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ویتنام کی 97 ملین آبادی میں کورونا کے کُل کیسز کی تعداد 268 ہے تاہم کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔

ویتنام میں ابتدائی طور پر عوام کو اس وبا سے بھرپور آگاہی فراہم کی گئی اوراس مہلک وبا لڑنےکیلئے تیار کیاگیا۔ تاہم اب ویتنام میں پابندیوں کو ختم کیا جارہا ہے ۔سکولوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ویتنامی حکومت کی جانب سے صرف تین پابندیوں پر سختی سے عمل کیا گیا جن میں سرحدوں کی بندش، کوٹیکٹ ٹریسنگ اور معاشرے میں آگاہی شامل ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف ویتنام کی کامیاب جنگ قابل تحسین ہے دیگر ممالک کو بھی چاہیے کہ اس کی پیروی کرتے ہوئے پالیسیاں تشکیل دے۔یہ بات بھی قابل غور رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 27 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔جبکہ ایک لاکھ96 ہزار افراد اس مہلک بیماری سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ امریکہ اس وائرس کا سب سے بڑا شکار بن چکا ہے۔

جہاں پر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ 52 ہزار افراد امریکہ میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے 115 اضلاع میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل چکا ہے جبکہ پنجاب اور سندھ میں متاثرین کی تعداد حیران کن ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے یہ بات دفتر خارجہ میں منعقدہ کانفرنس سے ویڈیو لنک میں کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائر س تیزی سے پھیل رہا ہے، دوسری جانب جنگ اخبار کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسی کے پیش نظر پاکستان میں جار ی لاک ڈاؤن میں مزید اضافہ کر دیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button