انٹرنیشنلاہم خبریں

کورونا ویکسین کا کلینیکل ٹرائل شروع

آکسفرڈ یونیورسٹی نے کورونا وائرس ویکسین کا کلینیکل ٹرائل جمعرات سے شروع کرنے کا اعلان کردیا

لندن(ویوز نیوز) آکسفرڈ یونیورسٹی نے کورونا وائرس ویکسین کا کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ویکسین کا کلینیکل ٹرائل جمعرات سے شروع کیا جائے گا۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہے وہ ہم ویکسین کی تیاری میں لگا دیں گے۔

 عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانوی وزیر صحت کے مطابق حکومت آکسفرڈ کی ٹیم کو دو کروڑ برطانوی پاؤنڈز دے گی۔

برطانیہ کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی تیاری پر سب سے زیادہ خرچہ برطانیہ نے کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button