اہم خبریںپاکستان

کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

 

فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ٹیسٹ کرانے کی تجویز دی گئی تھی

اسلام آباد (ویوز نیوز)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘وزیر اعظم کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ آج ہوا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ اس کا نتیجہ منفی آگیا ہے۔’

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بھی وزیر اعظم کا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کی۔

ملک کی بڑی فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ  فیصل ایدھی نے گزشتہ ہفتے وزیراعظم پاکستان  عمران خان سے ملاقات کی تھی  اور کورونا فنڈ میں ایک کروڑ کا  چیک پیش کیا تھا گزشتہ روز ان کا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیر اعظم کو بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی گئی تھی۔

 

 

جس کے بعد پہلے وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وہ تجویز دیں گے کہ عمران خان اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اگر سارا ملک بیک وقت اکٹھا ہو کر وائرس کا مقابلہ کرے گا تو ہم اس پر بہتر طریقےسے قابو پا سکیں گے اور ہمیں امید ہے کہ شاید ہمارے اعداد و شمار وہاں نہ پہنچیں جن کا بہت سے دوسرے ملکوں کو سامنا ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور اب تک ملک میں وائرس سے 10 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 200 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

Your mentor write my essay reddit can be considered to be a excellent help to boost your grammar.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button