انٹرنیشنلاہم خبریں

کورونا کے اثرات،روایتی تہوار ملتوی

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے پیش نظر اسپین کا مشہور اور روایتی “بُل فائٹنگ” تہوار ملتوی کرنے کا اعلان

 

اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کو تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے

 

 

پامیلونا (ویوز نیوز )کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے پیش نظر اسپین کا مشہور اور روایتی “بُل فائٹنگ” تہوار ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سان فیرمین کے نام سے مشہور یہ تہوار ہر سال 6 سے 14 جولائی کے درمیان شمالی قصبے پامپلونا میں منایا جاتا ہے۔

قائم مقام میئر پامیلونا انا ایلیزالڈ کا کہنا ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے اس سال بل فائٹنگ تہوار کا انعقاد نہیں کیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں: شہباز کا انکشاف اور واقعات

اسپین میں ہر سال لاکھوں افراد رومال اور لال کپڑا دکھا کر خونخوار اور خطرناک بیلوں کو للکارتے ہیں۔ بپھرے بیل کے مارنے سے ہر سالل کئی افراد زخمی ہوجاتے ہیں اور ہلاکتیں بھی ہوتی ہیں۔

یورپ مین اسپین کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے، جہاں اب تک  دو لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کو تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button