کھیل

کھلاڑی حوصلہ رکھیں کورونا پر جلد قابو پا لیا جائےگا:کریمہ خان

اسلام آباد (ویوز نیوز)قومی نیٹ بال کی کھلاڑی اور سندھ ٹیم کے کپتان کریمہ خان نے کہا ہے کہ کھلاڑی حوصلہ رکھیں کرونا وائرس پر جلد قابو پا لیا جائےگا۔گذشتہ روز انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کھیلوں تمام معطل ہوچکی ہیں اور عوام اور کھلاڑی گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی کرونا وائرس سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ کریمہ خان نے کہاکہ ہمیں اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کے لئے فزیکل فٹنس بہت ضروری ہے اور کھلاڑی اپنے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button