اسلام آباد (ویوز نیوز)پاکستان جوڈو فیڈریشن کے چیئرمین کرنل (ر) شجاعت علی رانا نے کہا ہے کہ کھلاڑی کورونا وائرس کی وباءسے مت گھبرائیں ،اس کا مقابلہ کرنے کے لئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اور عوام سے اپیل کی کہ کرونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور اس سے حفاظت بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر روز دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا اور گھر والوں کا خیال رکھیں اور بے جا اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں۔کرنل (ر) شجاعت علی رانا نے کہا کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ سمجھ سوچ کر اس وباءکا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے گھبرانا نہیں بلکہ حکومت جلد کرونا وائرس پر قابو پا لے گی۔