انٹرنیشنلکھیل

کھیلوں کی سرگرمیاں ہفتوں تماشائیوں کے بغیر ہونگی، برطانوی ماہرین

 

لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے باوجود کھیلوں کے مقابلے جلد شروع نہیں ہوں گے

لندن (ویوز نیوز)برطانوی ماہرین نے کھیلوں کے منتظمین کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات کے پیش نظرکھیلوں کی سرگرمیاں ہفتوں تماشائیوں کے بغیر ہوں گی۔ماہرین نے کہا کہ لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے باوجود کھیلوں کے مقابلے جلد شروع نہیں ہوں گے، بلکہ لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے 4 ہفتوں کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جا سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں حفاظتی اقدامات کے بعد تماشائیوں کے بغیر ہفتوں جاری رہ سکتی ہیں۔واضح رہے کہ برطانیہ سمیت یورپ میں لاک ڈاﺅن کی وجہ کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں ، کلوز ڈ ڈور میں بھی میچز کے لیے 200 سے 300افراد کی اسٹیڈیم اور اس کے ارد گرد ضرورت ہو گی۔کورونا وائرس پر جب تک مکمل قابو نہیں پایا جاتا اسٹیڈیمز خطرے سے خالی نہیں ہوسکتے، کوئی ایک شخص بھی دیگر شائقین کےلئے وائرس کے پھیلاﺅکا باعث بن سکتا ہے۔ماہرین نے کہا کہ کراﺅڈ کے ساتھ میچز کرانے کا فیصلہ جلد کرنا کسی بھی طور آسان نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button