شوبزشوبز

گلوکار سجاد علی نے نیا گیت ‘دوست‘ ریلیز کردیا

گانے کی ویڈیو قرنطینہ کے دو ہفتوں کے درمیان بنائی گئی

اسلام آباد (ویوز نیوز)معروف گلوکار سجاد علی نے کورونا کے باعث قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنے مداحوں کے لیے ’دوست‘ کا تحفہ پیش کر دیا۔گلوکار سجاد علی نے نیا گیت ‘دوست‘ ریلیز کیا ہے جس کو فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ صلاحیت قرنطینہ میں نہیں رہ سکتی۔انہوں نے بتایا ’دوست‘ گانے کی ویڈیو قرنطینہ کے دو ہفتوں کے درمیان بنائی گئی ہے جو پوری دنیا میں موجود میرے چاہنے والوں کے لیے ہے۔سجاد علی نے اپنے نئے گانے میں دوست سے پہنچے دکھ کا برملا اظہار کیا ہے جب کہ گیت کے لیریکس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ وہ دوست کو شدت سے یاد کر رہے ہیں۔ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مداحوں نے ان کے اس گیت کی خوب تعریف کی اور قرنطینہ کے دوران گیت کے تحفے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سجاد علی اپنے ایک پیغام میں کہہ چکے تھے کوئی بات نہیں اگر کورونا وائرس کی وجہ سے عوامی مقامات پر کانسرٹ نہیں ہو سکتے، اب سے آن لائن کانسرٹ ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button