اہم خبریںکھیل

ہمیں اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے: فٹ بالر ظفر علی

اسلام آباد (ویوز نیوز)سابق انٹرنیشنل فٹ بالر ظفر علی نے کہاہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کھلاڑیوں کو کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا میں افراتفری مچا دی ہے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے ۔ظفر علی نے کہا کہ ہمیں اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے اور مسلسل استغفار اور اللہ تعالی سے توبہ کرتے رہنا چاہئے، پانچ وقت نماز ادا کریں اور زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھوئیں، انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button