انٹرنیشنل
یمن میں فائر بندی کا فیصلہ دانش مندانہ ہے ،امارات کا فیصلے کا خیرمقدم
ابوظہبی(ویوز نیوز )متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کی جانب سے یمن میں دو ہفتوں کے لیے فائر بندی کو ایک دانش مندانہ اور ذمے دارانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔مذکورہ عرب اتحاد یمن میں آئینی حکومت کا حامی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنی ٹویٹ میں قرقاش نے کہا کہ سیاسی حل کے لیے بار بار سامنے آنے والی آوازوں کے بیچ کرونا وائرس کے حوالے سے اندیشے نمایاں ہو رہے ہیں۔ اس سے فی الوقت جاری انسانی بحران پیچیدہ ہو جائے گا۔