اہم خبریںپاکستان

کم سن بھائی بہن کورونا کے باعث چلڈرن ہسپتال منتقل

والد کورونا کے مثبت ٹیسٹ کی وجہ سے میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں، والدہ کا ٹیسٹ نیگٹیو

والدہ نے بچوں کو کھانے پینے کا سامان اور قرآن پاک دے کر رخصت کیا،دیر تک روتی رہیں

لاہور (ویوز نیوز)  راوی ٹاؤن کے علاقے میں بہن بھائی  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق راوی ٹاؤن میں رہائش پذیر بہن بھائی میںوائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کے والد کا بھی گزشتہ دنوں ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ڈی ڈی ایچ او کے مطابق والد  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر باقی فیملی کا بھی ٹیسٹ کیا گیا۔ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی تاہم والدہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔بچوں میں بھی کورونا وائرس کی علامات پائی جا رہی تھی۔بچوں کو کھانسی اور ہلکا بخار تھا۔بتایا گیا ہے کہ جب ایمبولنس بچوں کو لینے کے لیے پہنچی تو وہاں پر دکھ بھرے مناظر دیکھنے میں آئے۔جبکہ والدہ دیر تک روتی رہی۔

بچوں کی والدہ نے انہیں کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ ساتھ قرآن پاک بھی دیا۔

دونوں بچوں کو چلڈرن اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔بچوں کے والد میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کو گھر میں سیلف آئسولییٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ان کے خاندان میں افراد کی تعداد زیادہ بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

۔جب کہ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں کئی مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی کم ہونے لگی ہے۔پنجاب کے اسپتالوں سے بڑی تعداد  میں کورونا وائرس کے مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جانا شروع ہوگئے ہیں۔ لاہور کے میو اسپتال میں بھی کورونا کے شکار مزید 11 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں جن  کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ صحتیاب ہونے والے افراد میں تبلیغی جماعت کے غیرملکی افراد بھی شامل ہیں۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 2400 کیسز میں سے اب تک 300 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button