شوبز

سپرے ناکام مگرڈی جے نے ٹڈی دل کو بھگا دیا

 

نئی دہلی(ویب ڈیسک) پاکستان میں ٹڈی دل نے فصلوں کو بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور اب ٹڈی دل کے یہ غول پاکستان سے ہوتے ہوئے بھارت میں داخل ہو کر ریاست اترپردیش تک پہنچ چکے ہیں جہاں انہیں بھگانے کے لیے ایک انوکھا طریقہ اپنایا جا رہا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اترپردیش کے کسانوں نے ٹڈی دل سے اپنی فصلوں کو بچانے کے لیے بہتیرے سپرے کیے جو ناکام رہے لیکن ایک ڈی جے کا میوزک وہاں ٹڈی دل کو بھگانے میں کامیاب ثابت ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک گاﺅں میں یہ تجربہ کیا گیا جہاں ڈی جے نے اپنا ساﺅنڈ سسٹم ایک گاڑی پر رکھا اور کھیتوں میں ٹڈی دل کے غول کے پاس لیجا کر انتہائی بلند آواز میں میوزک بجانا شروع کر دیا جس سے ٹڈی دل آگے بھاگنا شرو ع ہو گئے۔ گاڑی ان کے پیچھے چلتی رہی اور ٹڈی دل آگے بڑھتے چلے گئے اور یوں میوزک کی مدد سے اس گاﺅں کی حدود سے ٹڈی دل کو آگے نکال دیا گیا۔ اس کامیاب تجربے کو دیکھتے ہوئے دیگر دیہات کے کسان بھی ڈی جے کی خدمات حاصل کر رہے ہیں اور اپنی فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کی سعی کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button