
علی سفیان، ڈاکٹر محبوب عالم، مقصود چغتائی اور دیگر اہم شخصیات کی آراء بھی شامل
ۧ
لاہور(ویوز نیوز) ولید پبلشرز کے زیراہتمام ممتاز مصنفہ صبا ممتاز بانو کی کتاب ”کیا یہ بدن میرا تھا“ کا نیا ایڈیشن 394 بلاک جی فور، ایم اے جوہر ٹاﺅن سے شائع ہو گیا ہے۔ کتاب میں ممتاز دانشور علی سفیان آفاق، نقاد محقق ڈاکٹر محبوب عالم ، معروف ادیب سفر نامہ نگار مقصود چغتائی اور دیگر اہم شخصیات کی آراءبھی شامل ہیں۔ مقصود چغتائی نے مصنفہ صبا ممتاز بانو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوفہ کی کتاب کی اشاعت سے وہ ایک ہی جست میں ممتاز افسانہ نگار اشفاق احمد، بانو قدسیہ، بشریٰ رحمان، نیلم بشیر اور عصمت چغتائی جیسے بڑے افسانہ نگاروں کی صف میں شامل ہو گئی ہیں۔