اہم خبریںپاکستان

عیدالفطر کی آمد،ڈولفن سکواڈ اورپی آر یوکا موثر پٹرولنگ پلان تشکیل

عید الفطر کی شاپنگ میں مشغول عوام الناس کی سیکیورٹی کویقینی بنایا جائے گا۔
ایس پی ڈولفن سکواڈ عائشہ بٹ

لاہور(ویوز نیوز )ایس پی عائشہ بٹ نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیمیں مارکیٹوں، بازاروں، شاپنگ مالز،بنکوں سمیت اہم شاہراؤں پرموثر پٹرولنگ کرتی نظر آئیں۔ سب ڈویژنل آفیسرز، سرکل و سیکٹر انچارجز اپنی ڈویژن میں جرائم کے خلاف بھرپور اقدامات یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے آج اپنے دفتر میں عید الفطر کی آمدکے پیش نظرڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی پٹرولنگ وسکیورٹی پلان کے حوالہ سے ڈویژنل سپروائزری آفیسرزو سیکٹر انچارجز کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا۔میٹنگ میں جرائم کی بیخ کنی، سٹریٹ کرائم کی روک تھام و پتنگ بازی کے حوالہ سے اقدامات کابھی جائزہ لیا گیا۔
ایس پی عائشہ بٹ نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت پرڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کا مزید موثر پٹرولنگ پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر پٹرولنگ و سیکیورٹی پلان کی نگرانی براہ راست ڈی ایس پیز کریں گے۔تمام سپروائزری آفیسرز ذاتی حیثیت میں سیکٹر انچارجز و شفٹ انچارجزکی مانیٹرنگ گے۔ایس پی ڈولفن نے کہا کہ عید الفطر کی شاپنگ میں مشغول عوام الناس کی سیکیورٹی کویقینی بنایا جائے گا۔ سیکٹر انچارجزمالیاتی اداروں،بنکوں و اے ٹی ایم کے گردونواح کا جائزہ خود لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈولفن سکواڈ عوام دوست فورس ہے اس لئے اس سے اُمیدیں بھی زیادہ ہیں۔ڈولفن سکواڈکے جوانوں نے شہریوں کے جان، مال و املاک کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button