انٹرنیشنلاہم خبریںاہم خبریں

نیویارک کی 104سالہ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دیدی، ماہرین نے کرشمہ قرار دے دیا

اس سے پہلے وہ اسپینش فلو کی وبا کو دیکھ چکی ہیں، کولہے کی 2 ہڈیاں ٹوٹ گئیں، جلد کے کینسر کی چوتھی اسٹیج سے بچ گئیں اور اب کووڈ 19 کو شکست دی ہے

نیو یارک (ویب ڈیسک) نیویارک سے تعلق رکھنے والی 104سالہ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی اور نرسنگ ہوم نے اسے ‘کرشمہ’ قرار دیا ہے۔

ایڈا ایکونیسمیا بروکلین کے ایک نرسنگ ہوم میں مقیم ہیں اور ان میں 4 اپریل کو کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ خاتون بہت کمزور اور کھانا نہیں کھا پارہی تھیں جس پر انہیں آکسیجن دی گئی اور لگ بھگ ایک ماہ بعد اب وہ پھر سے بات چیت کرنے لگیں،

کھانے لگیں جبکہ وائرس کو شکست بھی دے دی۔

ایڈا کی بیٹی باربرا سینسی کے مطابق ان کی ماں کے لیے امراض اجنبی نہیں، اس سے پہلے وہ اسپینش فلو کی وبا کو دیکھ چکی ہیں، کولہے کی 2 ہڈیاں ٹوٹ گئیں،

جلد کے کینسر کی چوتھی اسٹیج سے بچ گئیں اور اب کووڈ 19 کو شکست دی ہے۔

باربرا نے کہا ‘وہ ہمیشہ کہتی ہیں، میں ایک خوش قسمت ستارے کے زیرتحت پیدا ہوئی، یہی ان کی زندگی کا فلسفہ بھی ہے، اور اب دیکھیں وہ اس وائرس سے بھی گزر گئیں،

یہ الفاظ اکثر میرے ذہن میں گردش کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی بہن جوآن گیورڈانو لگ بھگ روزانہ اپنی ماں سے ملنے جاتے ہیں، مگر کورونا وائرس کے نتییجے میں یہ معمول بدل گیا، کیونکہ نرسنگ ہوم کے اندر جانے نہیں دیا جارہا تھا،

تو وہ اپنی ماں سے پہلی منزل کی کھڑکی میں ماسک اور دستانے پہن کر ملتی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button