اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کے جھوٹ بددیانتی نالائقی اور نااہلی کورونا سے بھی خطرناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ مخدوم احمد محمود

 

عمران خان کی زبان پر نام غریبوں اور نوازشات امیروں کیلئے ہیں۔

غریب مسکین بیوہ اور یتیم عورتوں کے حق پر ڈاکہ ڈال کر اب انہیں لمبی لائینوں میں کھڑا کرا کے احسان جتلا رہے ہیں۔

قوم سخت آزمائش میں مبتلا ہے لیکن حکمرانوں کی کارکردگی کہیں نظر نہیں آرہی۔

لاہور(ویوز نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوواڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقارشاھین کے ہمراہ حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کی بدقسمتی ہے کہ کورونا وبا اور عمران خان حکومت دونوں کسی عذاب سے کم نہیں،عمران خان کے جھوٹ ، بددیانتی، نالائقی اور نااہلی کورونا سے بھی خطرناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے،خود فیصلے کر کے اگلے لمحے مکر جاتے ہیں اور کسی اور پر الزام لگا دینا انکا وطیرہ بن چکا ہے،وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کورونا ملک بھر میں پھیلا اب الزام سندھ پر لگا رہے ہیں،اب یہ نااہل اور نالائق کورونا کا خاتمہ 18 ویں ترمیم کے خاتمے سے کرنا چاہتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ جب جب قوم کو اتحاد کی ضرورت ہوتی ہے خان صاحب تقسیم ڈال دیتے ہیں،عمران خان کی زبان پر نام غریبوں اور نوازشات امیروں کیلئے ہیں،اس بدترین وبا میں بھی ان کا ایک ایک فیصلہ سرمایہ داروں کیلئے ہے،خان صاحب کی غریب دشمنی کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہوسکتا ہے جنہوں نے پیپلز پارٹی دوشمنی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہی کئی ماہ بند رکھا،غریب، مسکین، بیوہ اور یتیم عورتوں کے حق پر ڈاکہ ڈال کر اب لائینیں لگوا کر احسان جتا رہے ہیں،ہم بطور قوم کورونا کا مقابلہ عمران خان سے چھٹکارئے کے بنا نہیں کر پائیں گے ،سلیکٹڈ وزیراعظم کو جانا ہوگا یہ کورونا سے زیادہ مہلک ثابت ہو رہے ہیں،حکمران جماعت کی بدقسمتی ہے کہ وہ اپنے ہی اقدامات اور منفی پالیسیوں کے باعث شدید بحرانوں کا شکار ہوچکی ہے سلیکٹڈ جمہوریت کی حقیقی شکل اب کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئی ہے بڑئے گھر والوں کا عملی طور پر اقتدار کی طرف پیش قدمی کا سفر شروع ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطرئے کا الارم بج رہا ہے لیکن بے خبر حکمران نااہل ٹولہ سوشل میڈیا پر حقائق کے برعکس دعووں کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔حکمران ملک کو ایسے امتخان میں نہ ڈالیں کہ ہم سنبھل نہ پائیں قوم سخت آزمائش میں مبتلا ہے لیکن حکمرانوں کی کارکردگی کہیں نظر نہیں آرہی۔پیپلز پارٹی مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔
مخدوم احمد محمود نے مزید کہا کہ حکومتیں آمرانہ زہنیت سے نہیں فہم وفراست اور تدبر سے چلتی ہیں۔پہلے ہی کورونا وباء کے بحران سے غریب محنت کش مزدور طبقہ بے روزگار فاقہ کشی پر مجبور ہوچکا ہے۔خدارا نااہل سلیکٹڈ حکمران ملک کو ایسے امتخان میں نہ ڈالیں کہ ہم سنبھل نہ پائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button