کالم/بلاگ

ہمیں تم سے پیار ہے

محمد طیب ممتاز

دنیا اس وقت ایک وبا میں مبتلا ہے جس سے لاکھوں افراد متاثر ہو چکے اور 3لاکھ کے قریب انسان اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں ۔ اس میں فرنٹ لائن افراد جن میں ڈاکٹرز ،نرسز ،پیرامیڈیکل سٹاف ،پولیس اور دیگر ادارے بھی شامل ہیں جن کے سینکڑوں افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ یہ تمام دنیا کے ہیروز ہیں اور ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔
کینیڈا میں مقیم پاکستانی کینیڈین ڈاکٹرز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ان میں ایک نام ڈاکٹر ثاقب شہاب بھی ہیں جو کہ ریاست سسیکچوئین میں مقیم ہیں گورنمنٹ آف کینیڈا نے ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے اور ان کو ہیرو قرار دیا ہے ۔


ڈاکٹر ثاقب پاکستان کے نامور بیورو کریٹ اور بعد میں ایک نیک نام صوفی کی حیثیت سے شہرت پانے والے بزرگ قدرت اللہ شہاب کے صاحبزادے ہیںڈاکٹر ثاقب شہاب کینیڈا میں کورونا کے مریضوں کے لیے رحمت کا فرشتہ بن کر ابھرے ہیں اور کینیڈا کے صوبے سسکاٹچیو وان میں ہیرو کی شکل اختیار کر گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر انکی تعریف کرنے والوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوچکا ہے۔معروف بین الاقوامی نیوز ویب سائٹ گلوبل نیوز کے مطابق ڈاکٹر ثاقب شہاب صوبہ سسکاٹچیو وان میں کورونا کے مریضوں کے علاج اور انھیں سہولتیں فراہم کرنے کے تعلق سے ایک ہیرو کی حیثیت سے ابھر ے ہیں، ان کی ٹیم کو ثاقب اسکواڈ کا نام دیا جاتا ہے اور لوگ ان کے کپڑوں کو بھی ٹرینڈ کے طور پر اختیار کرر ہے ہیں اور گھر گھر میں ان کا نام احترام سے لیا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب ان کی خدمات کا دائرہ ملک دیگر صوبوں تک بھی وسیع ہو گیا ہے۔صوبہ سسکاٹچیو وان کے وزیر اعلیٰ(پریمئر) اسکاٹ میو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دورانانھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ثاقب ہمارے ہیلتھ کیئر سسٹم کے ایک خوش نما چہرے کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک دن جب وبا کا خاتمہ ہو جائے گا، میں رحمت کے اس فرشتے سے مصافحے کا اعزاز حاصل کروں گا۔ٹوٹٹر پر بھی ڈاکٹر ثاقب شہاب کے پرستاروں کے ٹرینڈ بن رہے ہیں جن میں ڈاکٹر شہاب فین اکاو¿نٹ سر فہرست ہے۔ ان کے ایک پرستار نے لکھا کہ ڈاکٹر شہاب اس وبا سے لڑنے کے لیے آپ کی مستقل مزاجی اور بہترین حکمت عملی پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔ ان کے قدر دانوں نے ان کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک لیبارٹری کے باہر ان کا مجسمہ بھی نصب کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
پاکستانی پوری دنیا میں اس وقت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار کام کر رہے ہیں ۔ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ہمارے فرنٹ لائن ہیروز اپنی انتھک محنت اور لگن سے انسانیت کی خدمت کررہے ہیں ہم ان کو سیلیوٹ کرتے ہیں اور ان کی خدمات قابل ستائش اور دنیا کی بہتری اور بھلائی کیلئے ہیں ہماری دعا ہے کہ اﷲ تمام بنی نو انسان،چرند پرند جانوروں کو اس وبائی امراض سے نجات دے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔اس کے ساتھ ساتھ ہمیں چاہئے کہ اپنے پیاروں کو اس وبا سے بچانے کیلئے ضروری انتظامات کو بھی مدنظر رکھیں نہ صرف اپنوں بلکہ اپنے اردگرد بسنے والے افراد کا بھی خیال رکھیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button