اہم خبریںپاکستانشوبزشوبز

••• صبیحہ خانم کہاں گئیں؟ •••

صبیحہ خانم ایک کامیاب فلمی سفر کے ذریعے انگنت دلوں پر راج کرنے کے بعد اب دوبارہ مختار بیگم بن کر گمنامی کے اندھیروں میں چپ چاپ جا چھپی ہیں

لاہور(ویب ڈیسک)مختار بیگم کے نام سے گمنامی کے اندھیروں کو چیر کر صبیحہ خانم کے نام سے چکا چوند کر دینے والی روشنیوں میں قدم رکھنے والی ماضی کی مقبول ترین اداکارہ اب کس حال میں ہیں؟ کوئی نہیں جانتا۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے خوبصورت ترین اداکار سنتوش کمار کی دوسری بیوی صبیحہ خانم ایک کامیاب فلمی سفر کے ذریعے انگنت دلوں پر راج کرنے کے بعد اب دوبارہ مختار بیگم بن کر گمنامی کے اندھیروں میں چپ چاپ جا چھپی ہیں اور کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی۔

وقت اپنے دامن میں کسی کے لئے کیا کچھ چھپا ئے پھرتا ہے، کوئی نہیں جانتا۔ صبیحہ خانم بن کر جن ہاتھوں نے روشنیوں کے جھماکوں میں بے شمار فلمی ایوارڈز وصول کیے، کون جانتا تھا کہ وقت تمام ایوارڈز چھین کر ان ہاتھوں میں ٹفن تھما دے گا؟ مگر افسوس کہ ایسا ہو چکا ہے، ماضی میں انہیں امریکہ کی برف سے ڈھکی سفید سڑکوں پر ٹھٹھرتے جاڑے میں کھانوں سے بھرے ٹفن فروخت کرتے بھی دیکھا جا چکا ہے اور ہوٹلوں پر ہوٹل مالکان سے ڈانٹ کھاتے ہوئے بھی۔

روشنیوں کی چکا چوند برداشت نہ کر سکنے والی ماضی کی خوبصورت ترین اداکارہ صبیحہ خانم اب الزائمر جیسی بیماری میں مبتلا ہو کر اپنی یادداشتوں سے محروم ہو چکی ہیں اور اس وقت امریکہ کے ایک نرسنگ ہوم میں مختار بیگم بن کر گمنامی کی قید کاٹ رہی ہیں، کیونکہ ان کی اولاد بھی اپنی زندگی کے کاروبار میں مصروف ہے اور نہ ان کے پاس انہیں سنبھالنے یا خدمت کرنے کا وقت ہے. مگر کسی کو کیا؟ سب اپنی اپنی دنیا میں مست الست اپنی بھرپور آسودہ زندگی جینے میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button