اہم خبریںاہم خبریںکھیل

اچھے باؤلر تھوک سے گیند چمکائے بغیر وکٹیں حاصل کر لینگے: ثقلین مشتاق

لاہور(ویوز نیوز)قومی ٹیم کے سابق آف اسپنر اور دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ اچھے فاسٹ بولرز تو اب بھی تھوک سے گیند چمکائے بغیر ہی اپنا کام دکھا جائیں گے۔سابق آ ف اسپنر اور پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر کے ہیڈ آف انٹر نیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں دو فلسفے کام کرتے ہیں، ایک میں تھوک کے ساتھ گیند کی چمک اسپنرز کو بھی چاہیے اور دوسری فلاسفی میں اگر گیند کو تھوک سے نہیں چمکایا جائے گا تو گیند جلد پرانا ہونے کی وجہ سے اسپنرز کو فائدہ ہو گا اور اب اسپنرز کو زیادہ کھلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اسپنرز کو بھی بال پر چمک کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اگر آپ نے بال کو ڈرفٹ کرنا ہے تو اس کے لیے لازمی طور پر اپ کو چمک درکار ہو گی، 49 ٹیسٹ اور 169 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ثقلین مشتاق نے کہا کہ موجودہ تبدیلیوں اور اسپنرز کو متوقع زیادہ فائدے کی وجہ سے کھیل کا رنگ تبدیل نہیں ہونا چاہیے، یہ عارضی تبدیلیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ اپنے اصل رنگ میں کھیلی جائے گی تو مزہ آئے گا، اب اگر فاسٹ بولرز کی جگہ اسپنرز پر انحصار کیا جائے گا اور دو دو تین تین اسپنرز کھلائے جائیں تو ہر جگہ برصغیر میں کھیلی جانے والی کرکٹ کا رنگ نظر آئے گا، میرے خیال میں آسٹریلیا اب بھی اپنے انداز میں کرکٹ کھیلے گا۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ اچھے فاسٹ بولرز تو اب بھی تھوک کے بغیر چمک کے اپنا کام دکھا جائیں گے، اچھے بولرز کے پاس اسپیڈ کنٹرول، ایگریشن اور لائن لینتھ ہوتی ہے وہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے اگر وہ سوئنگ نہیں کر سکیں گے تو ان کے پاس سیم تو ہو گی جس سے انہیں مدد ملے گی اس لیے اچھے فاسٹ بولرز کو نقصان نہیں ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button