اہم خبریںاہم خبریںکھیل

ایک میچ، 3 ٹیمیں ،36 اوورز، کرکٹ کے نئےفارمیٹ کا اعلان کردیا گیا

جوہانسبرگ (ویوز نیوز)کرکٹ جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے آغاز کی خاطر 27 جون کو یکجہتی کپ کے عنوان سے نئے فارمیٹ کے تحت تین ٹیموں پر مشتمل 36 اوورز کے میچ کا تجربہ کرنے کی تیاری کرلی ہے جس کے دوران نہ صرف

نہ صرف کو رونا وائرس کے دوران ملک کے اہم پلیئرز کو میدان میں اترنے کا موقع ملے گا بلکہ چیرٹی کیلئے فنڈز بھی جمع ہونگے ۔واضح رہے کہ میچ خالی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا تاہم یہ کرکٹ جنوبی افریقہ کیلئے

امتحان بھی ہوگا جس نے آئندہ ماہ سے ڈومیسٹک کرکٹ شروع کرنے کا پلان بنا لیا ہے ۔ آٹھ پلیئرز پر مشتمل 3ٹیموں کی قیادت ابراہام ڈی ویلیئرز،کگیسو ربادا اور کوئنٹن ڈی کوک کریں گے جن کو

چھ اوورز فی اننگز کے لحاظ سے بارہ اوورز کھیلنے کا موقع ملے گا اور انہیں فیلڈ میں موجود دیگر دونوں حریفوں کا سامنا کرنا ہوگا جب کہ ساتویں وکٹ گرنے کے بعد باقی رہ جانے والا بیٹسمین اپنی اننگز جاری رکھ سکے گا جسے سکورنگ کیلئے ڈبل،چوکوں اور چھکوں کا سہارا لینا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button