اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

حکومت نے پٹرول بم گرا دیا،سنچری مکمل

اسلام آباد (ویوز نیوز) ‏حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 84 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیا میں سب سے کم ترین سطح پر ہیں۔ پڑوسی ملک بھارت میں پٹرول کی قیمت 80 روپے سے زیادہ ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 178 روپے بنتے ہیں۔ذرائع کہتے ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی کے بجائے آج (جمعہ کو) رات 12 بجے کیے جانے کا امکان ہے۔

اگر اوگرا کی سفارشات کو منظور کرلیا گیا تو پاکستان میں پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے ہوجائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button