اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

دیکھتی آنکھوں ،سنتے کانوں کوخدا حافظ

 پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق

عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے

پی ٹی وی کے میں شروع ہونے والے معروف پروگرام نیلام گھر سے شہرت حاصل کی ، جس کو بعد میں طارق عزیز شو کا نام دے دیا گیا

 

 

لاہور(ویوز نیوز) طارق عزیز گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور آج 84 برس کی عمر میں خالق عزیز سے جاملے۔

طارق عزیز 1936 میں جالندھر میں پیدا ہوئے تھے تاہم قیام پاکستان کے بعد وہ اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم ساہیوال میں حاصل کی۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ جب 1964 میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے تاہم انہیں اصل شہرت 1975 میں پی ٹی وی کے معروف گیم شو نیلام گھر سے حاصل ہوئی جو تقریباً دس سال تک بلاتعطل جاری رہا۔ کئی سال وقفے کے بعد جب نیلام گھر دوبارہ شروع کیا گیا تو اس کا نام ’’طارق عزیز شو‘‘ رکھا گیا۔ اس طرح انہوں نے کم و بیش 40 سال تک اس پروگرام کی میزبانی کی۔

طارق عزیز نے بڑی اسکرین پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کی پہلی فلم “انسانیت” 1967 میں ریلیز ہوئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں اور ہار گیا انسان میں بھی اداکاری کی۔

طارق عزیز نے سیاست میں بھی قدم رکھا،1997  کے عام انتخابات میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 94 پر الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے۔ ان کے مدمقابل وزیر اعظم عمران خان بھی تھے۔ جو اس وقت اپنی سیاسی زندگی کا پہلا الیکشن لڑ رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button