اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

راولپنڈی میں بم دھماکہ، ایک شہری جاں بحق، بچوں سمیت 10 افراد زخمی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے صدر میں بم دھماکے میں کم ازکم ایک شہری جاں بحق اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارےکے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ایک بزرگ اور 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہیں اور ایک شہری جاں بحق ہوا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشنز پولیس بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امداد کارروائیوں کیساتھ تحقیقات کا آغاز کیا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں جائے وقوع پر بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button