انٹرنیشنلاہم خبریںاہم خبریں

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کیلئےکورونا سے بچائو کیلئے خصوصی سرنگ تیار

ماسکو(ویب ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ایک خصوصی سرنگ تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے روسی صدر سے ملنے والے تمام افراد کو ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے۔

روس کے ایوان صدر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ  یہ خصوصی ڈس انفیکٹنٹ ٹنل ایک روسی کمپنی نے تیار کی ہے جو پیوٹن کے دفتر کے باہر نصب کی گئی ہے۔ ماسکو سے باہر سے آنے والے افراد یا کوئی بھی شخص جو روسی صدر سے ملاقات کرتا ہے اس کو اس سرنگ سے گزارکر ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے۔

اس سرنگ کی خصوصیات ظاہر کرنے والی ایک ویڈیو منگل کی رات کو جاری کی گئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ماسک پہن کر لوگ اس سے گزر رہے ہیں اور انہیں یہ سرنگ خود کار طریقے سے اوپر اور دائیں بائیں سے ڈس انفیکٹ کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button