اہم خبریںاہم خبریںشوبزشوبز

سینئر اداکار طارق ملک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

 

 "گیسٹ ہاؤس” میں مراد کا کردار ادا کیا  وہ  ٹائیفیڈ میں مبتلا  تھے جبکہ دو یوم قبل ان کی کورونا جانچ کا نتیجہ بھی مثبت آیا تھا

+لاہور (ویوز ن یوز) پی ٹی وی کے مشہور زمانہ ڈرامہ "گیسٹ ہاؤس” میں مراد کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار طارق ملک انتقال کر گئے۔ "گیسٹ ہاوس” میں مسافروں کو درپیش مسائل کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا جاتا تھا جس میں افضل خان عرف جان ریمبو کے ساتھ طارق ملک نے مراد کے کردار میں سپورٹنگ ایکٹر کے طور پر کام کیا تھا۔ گیسٹ ہاوس میں انہوں نے ویٹر جبکہ افضل خان نے خاکروب کا کردار ادا کیا تھا۔

"گیسٹ ہاوس” میں ان کا ڈائیلاگ "ٹی آئی پی ٹپ” کافی مشہور ہوا تھا۔ طارق ملک پی ٹی وی کے علاوہ ریڈیو پاکستان سے بھی ایک عرصے تک منسلک رہے۔ طارق ملک کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ انہیں ٹائیفائیڈ ہوا تھا اور دو دن پہلے ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد آج انہیں دل کا دورہ بھی پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button