کالم/بلاگ

 شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم صاحب کا مختصر تعارف

مفتی نعیم کے والد قاری عبدالحلیم جب چار برس کے تھے تو اپنے والد یعنی مفتی نعیم کے دادا کے ہمراہ ہندومت سے اسلام میں داخل ہوگئے تھے ۔ ان کا تعلق بھارتی گجرات کے علاقے سورت سے تھا ، تقسیم ہند سے قبل ہی پاکستان تشریف لے آئے تھے۔ 1958 میں مفتی محمد نعیم کی کراچی میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی اوراعلیٰ تعلیم جامعتہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹائون سے حاصل کی اور 1979 میں فارغ التحصیل ہوئے۔
فراغت کے بعد 16 سال تک جامعہ میں ہی بطور استاد خدمات انجام دیں اور ان کا شمار جامعہ کے بہترین اساتذہ میں ہوتا تھا۔ 1979 میں ان کے والد قاری عبدالحلیم نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کا قیام عمل میں لائے ۔ اس میں 52 ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ جامعہ میں مجموعی طور پر تقریبا پانچ ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔
مفتی محمد نعیم 7 جلدوں پر مشتمل تفسیر روح القرآن، شرح مقامات، نماز مدلل اور دیگر کتب کے مصنف ہیں۔
مرحوم کے سوگواروں میں 3 بیٹے مفتی محمد نعمان نعیم اور مفتی محمد فرحان نعیم ،حافظ حنظلہ ،اہلیہ، دو بیٹیاں ، 5 بھائی، تین بہنیں اور لاکھوں شاگرد اور عقیدت مند شامل ہیں۔
مفتی محمد نعیم وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس شوریٰ اور عاملہ کے متحرک رکن تھے۔ ان کے والد قاری عبدالحلیم کا انتقال 2009 میں ہو ااور ان کی تدفین بنوریہ عالمیہ کے قبرستان میں ہوئی ان کے والد قاری عبدالحلیم پارسی سے مسلمان ہوئے تھے۔ مفتی نعیم کی تدفین بھی اسی قبرستان میں ہوگی ۔
بڑے صاحبزادے مولانا نعمان نعیم جامعہ بنوریہ عالمیہ میں بحیثیت وائس پرنسپل منسلک ہیں جبکہ درمیانے صاحبزادے مولانا فرحان نعیم بھی جامعہ کے دیگر امور دیکھتے ہیں اور حافظ حنظلہ اس وقت جامعہ میں زیرتعلیم ہیں !

گزشتہ دو ماہ میں وفات پانے والے علماء ومشائخ

1۔ دارالعلوم مدنیہ بہاول پور کے پہلے فاضل مولانا عبدالعزیز رحمہ اللہ
2۔ حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ
3۔ شیخ طریقت مولانا عبدالہادی، (خلیفہ مجاز: مولانا عبدالکریم بیر شریف) کوئٹہ
4۔دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث حضرت پالن پوری رحمہ اللہ
5۔ مولانا عبدالمہیمن قریشی
6۔ خواجہ محمد اسلام
7۔ معروف خطیب مولانا عبیدالرحمن ضیاء
8۔ جامعہ حنفیہ جہلم کے قدیم استاذ حضرت قاری عتیق الرحمن
9۔ تلمیذ بنوری مولانا ہارون عباس عمر جنوبی افریقہ
10۔دارالعلوم کراچی کے قدیم استاذ حکیم عزیز الرحمن
11۔حضرت صوفی سواتی رحمہ اللہ کی اہلیہ
12۔مولانا غلام اللہ خان لاہور کے والد مولانا صبغت اللہ
13۔معروف حنفی محقق مولانا عبدالقیوم رحمہ اللہ
14۔جامعہ بنوری ٹاؤن کے قدیم استاذ حضرت مولانا قاری نسیم الدین
15۔حضرت ڈاکٹر عبدالمقیم رحمہ اللہ
16۔خلیفہ حضرت حکیم اختر، مولانا نعیم اختر
17۔شیخ الحدیث مولانا عبدالرؤف، پنڈی
18۔مجاہد اہل سنت مولانا عبداللہ قاسمی، لاہور
19۔مرکزی راہ نما جمعیۃ علماء برطانیہ قاری تصور الحق مدنی
20۔پیر طریقت حضرت خواجہ عزیز احمد بہلوی رحمہ اللہ
21۔جامعہ نظامیہ بہاول پور کے بانی و مہتمم مولانا شمس الدین انصاری رحمہ اللہ
22۔جامعہ بنوریہ کراچی کے بانی، رئیس و شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد نعیم رحمہ اللہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button