کالم/بلاگ

طیارہ حادثہ ،دعوے نہیں کارروائی کی جائے

محمد حمزہ عزیز

عید سے دو روز قبل پی آئی اے کا طیارہ جو لاہور سے کراچی جارہا تھا جناح انٹرنیشنل ائر پور ٹ پر لینڈ کرنے سے چند لمحات پہلے آبادی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس المناک حادثے پر پوری قوم اب تک سو گوار ہے۔ شہید ہونے والوں میں بچے، بوڑھے، جوان، خواتین سب شامل تھے جو عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے جا رہے تھے۔ اس دردناک حادثے کے باعث پوری قوم عید بھی روایتی انداز میں نہ منا سکی اور عید کی خوشیوں کو دکھ، درد اور رنج نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جمہوری ملکوں میں عام طور پر جب کوئی بڑا قومی سانحہ ہوتا ہے تو اس سے متعلقہ وزیر فوری طور پر مستعفی ہو جاتا ہے تاکہ جب اس واقعے پر تحقیقات شروع ہوں تو وہ اس پر اثر انداز نہ ہو سکے، مگر ہمارے ملک میں اس طرح کی کسی چیز کا نام و نشان تک نہیں۔ ریل کے حادثات ہوئے تو اس کی ذمہ داری یا تو ملازمین پر ڈالی گءیا اسے تکنیکی خرابی کا نام دے کر معاملے کو ختم کر دیا گیا۔ اسی طرح پاکستان میں اب تک 21 فضائی حادثے پیش آچ±کے ہیں، ان پر رپورٹیں بھی تیار کی گئ، مگر ان میں نہ تو کسی کو مورد الزام ٹھہرایا گیا، نہ ہی کسی کو سزا دی گءاور نہ ہی ہوا بازی کا کوئی وزیرمستعفی ہوا۔ ہمارے وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان فرماتے ہیں کہ اگر کوتاہی نکلی تو میں مستعفی ہوجاو¿ں گا۔ پی اءاے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک کہتے ہیں کہ مجھ سمیت جو زمہ دار ہوگا اس کا احتساب ہوگا۔ اب سوال یہ ہے کہ وزیر شہری ہوا بازی اور سی ای او پی ائی اے دونوں اپنے شعبوں کے سربراہ ہیں۔ ان کی موجودگی میں ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ اس حادثے کی رپورٹ بغیر کسی دباو کے تیار ہوسکے ؟۔ جس دن گورنر پنجاب چودھری سرور نے لاہور میں شہید کیپٹن سجاد گل کے گھر جاکے لواحیقین سے اظہار تعزیت کیا، تو اسی دن سجاد گل کے والد نے یہ الزام لگایا کہ مبینہ طور پر حادثے کی ذمہ داری ان کے شھید بیٹے پر پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاکہ حادثے کے اصل زمہ داروں کو بچایا جا سکے۔اسی دوران میڈیا کو مخصوص حلقوں کی طرف سے کچھ رپورٹس لیک کی گئیں جس کا واضح مقصد سارا ملبہ شھید ہونے والے عملے پر ڈال کر معاملے کو گول کرنا تھا،
فرانس کی کمپنی ائیر بس کا جو طیارہ A320 کراچی ائیر پورٹ پر 22 مءکو حادثے کا شکار ہوا اس کے متعلق طیارہ ساز کمپنی کی انتظامیہ دعوی کرتی ہے کہ ان کے بنایا ہوا یہ دنیا بھر میں فضائی حادثآت کے حوالے سے محفوظ ترین ہے، ایوی ایشن کے اعدادوشمار سے کمپنی کے اس دعوی کی تصدیق ہوتی ہے۔ A320۔-شرح طیاروں میں حادثوں کی دس لاکھ اڑانوں میں 0.25 فیصد ہے جو دنیا میں سب سے کم ہے۔ پاکستان میں لاک ڈاو¿ن کے اعلان کے بعد22 مارچ سے اب تک یہ طیارہ مسلسل دو ماہ تک گراو¿نڈ پر تھا حادثے کے دن لاہور سے اس کو معمول کی پری فلائیٹ ٹیسٹ کے بعد قابل پرواز قرار دیا گیا تھا۔ پائلٹ سجاد گل ایک ماہر ہوا باز تھے جو وسیع تجربہ بھی رکھتے تھے۔ ایئر لائن انڈسٹری میں اپنے 24 سالہ کیریئر میں ، کیپٹن سجاد گل کو 17،000 گھنٹوں سے زیادہ پرواز کا تجربہ تھا اور انھوں نے 4،700 گھنٹوں کے لئے A320 ایئربس بھی اڑایا تھا۔ معجزانہ زندہ بچ جانے والے مسافر کے مطابق دوران پرواز بھی ایسی کوئی غیر معمولی بات نہیں ہوئ۔ طیارہ ساز کمپنی الگ حیران پریشان ہے کہ ہوا کیا ہے۔ طیارے کا بلیک باکس کمپنی فرانس لے جا رہی ہے جہاں حتمی رپورٹ جاری ہوگی اور کمپنی کی جاری کردہ رپورٹ کو پاکستان کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سے زیادہ معتبر سمجھا جائے گا۔ اس دوران خبر یہ ہے کہ کمرشل پائلٹس کی تنظیم پاکستان ائیر لائن پائلٹ اسوسی ایشن پالپانے حکومت کی ابتدائی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کر دیا ہے دوسری طرف شہید پائلٹ سجاد گل کے والد نے بھی کہہ دیا ہے کہ جب تک فرانس سے ائیر بس کی رپورٹ نہیں آجاتی ہم انکوائری کو تسلیم نہیں کریں گے۔
واقعات کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ حادثے سے قبل جب پائلٹ نے طیارے کی لینڈنگ کی اجازت مانگی توسب کچھ نارمل تھا۔ جہاز اتارتے ہوئے بہت زیادہ جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے ایک تشویش کی لہر دوڑ گئ۔ پھر انہوں نے فوری طور پر جہاز کو دوبارہ ٹیک آف کر لیا اور انہیں کہا گیا ایک بار دوبارہ چکر لگا کر آو¿۔ اگر ہم غور کریں تو سمجھ سکتے ہیں کہ حادثہ اسی مرحلے میں ہو چکا تھا۔جب طیارے نے اترنے کی اجازت مانگی تو یہ بات ائیر ٹریفک کنٹرول کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ اس کی یقین دہانی کرے کہ طیارے کا لینڈنگ گیئر کھل چکا ہے کہ نہیں۔ ان لوگوں کا کام ہوتا ہے کہ یہ لوگ بزریعہ دوربین دیکھے کہ کیا جہاز کے خودکار ہائیڈرالک پہیے کھل گئے ہیں یا نہیں اور پھر لینڈنگ کی اجازت دی جاتی ہے۔ بد قسمت پرواز PK 8303 کا لینڈنگ گیئر نہیں کھلا تھا اور ان حالات میں پائلٹ کو نشاندہی نہ کرانا یا لینڈنگ کی اجازت دینا موت کو دعوت دینا تھا۔ جب پائلٹ نے پہلے لینڈنگ کی کوشش کی تھی تو جہاز کے دونوں انجن زمین سے رگڑ کھا چکے تھے اور یہیں جہاز کا کام تمام ہوچکا تھا۔ اس کے بعد فوری طور پر ائیر پورٹ میں ہنگامی حالات کا اعلان ہو جانا چاہیے تھا۔ جب بلی لینڈنگ ہونے والی ہوتی ہے تو رن وے پر فائر پروف فوم بچھا دیا جاتا ہے۔ اس طرح جہاز کو نقصان کم پہنچتا ہے اور جانی نقصان بھی بہت کم ہوتا ہے۔لیکن پاکستان میں کہاں ایسا نظام۔ جب طیارہ پندرہ سے اٹھارہ منٹ بعد چکر کاٹ کر واپس آیا تو اسے ہدایت دی گءکے 3000 فٹ کی بلندی پر جاو¿ لیکن جب جہاز 2000 فٹ پر تھا تو پائلٹ کا جہاز پر کنٹرول ختم ہوچکا تھا۔ جب بلندی 1800 فٹ ہوءتو جہاز کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ کٹ گیا اور وہ بے قابو ہوکر رہائشی علاقے میں جا گرا۔ سی اے اے نے کہا کہ ہوائی جہاز کے کپتان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ "ہم انجن کھو چکے ہیں” جس کے بعد انہوں نے ہوائی اڈے کے ٹریفک کنٹرولر سے رابطے سے محروم ہونے سے قبل اپنی آخری رابطے کے دوران "،مئی ڈے ، مئی ڈے” بول دیا تھا۔
اس حادثے میں بظاہر سراسر نالائقی نظر آتی ہے۔ جس میں سب سے پہلے تو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے عملے کی غلطی ہے جنہوں نے اس جہاز کو قابل پرواز قرار دیا لیکن اس سے بھی زیادہ بڑی مجرمانہ غلطی تو کراچی کنٹرول ٹاور کی ہے جس نے طیارے کے پہیے کھلنے کی تصدیق کیے بغیر ہی اسے لینڈ کرنے کی اجازت دے دی۔
ہمیشہ کی طرح وزیر اعظم پاکستان نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کی بجائے عید کی چھٹیاں نتھیا گلی میں گزارنے کو ترجیح دی۔ کہانی اتنی سادہ بھی نہیں کہ پائلٹ پر سارا ملبہ ڈال کر اسے ختم کیا جا سکے۔ پی اءاے کے پھتیچر جہاز اب واقعی ا±ڑتے ہوئے تابوت بن چکے ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ آنے سے پہلے شہےید پائلٹ سجاد گل پر انگلیاں اٹھانا ان کے عمر بھر کے کئرئیر کو داغدار کرنے کے مترادف ہے۔ بظاہر صورت حال یہی ہے کہ غلطی تسلیم کرنے پر کوءتیار نہیں اور گناہ گارتحقیقات سے بھی با آسانی بچ جائینگے۔ کسی کو کیے کی سزا نہ ملنے پر ہی ملک کا جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔ اگر ایک بار شفاف انکوائری ہو اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے تو حادثات میں بہت کمی آسکتے ہے۔ تب تک بہترین عمل یہی ہے کے حتمی رپورٹ آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ لیکن± ایسا تب ہی ممکن ہے جب حکومت اور پی آئی اے کےحکام مخصوص مقاصد کے لیے من گھڑت رپورٹیں لیک کرنے سے باز رہیں حادثے میں۔ قیمتی جانی و مالی نقصان پر یہ کہہ کر قوم کے۔مداوا نہیں کیاجاسکتا کہ مرنے والے شھید ہیں ان کے ورثا کو معاوضہ دیا جائے گا، اس جہاز میں سفر کرنے والے عید پر اپنے پیاروں سے ملنے جارہے تھے یا اپنے انتہائی۔ ضروری فرائض کی ادائیگی کررہے تھے ،کوئی بھی یہ سوچ کر جہاز پر سوار نہیں ہوا تھا کہ فرنٹ لائن پر دشمن کے ساتھ لڑنے جارہا ہے ، مجرمانہ غفلت کو شھادت اور مالی معاوضے جیسے پرکشش الفاظ سے ڈھانپنے کی کوشش حماقت اور دھوکہ ہے ، بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ مرنے والے شھید ہی ہیں اور ہم ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کے لیے دعاگو بھی ہیں، اصل بات یہ ہے کہ قوم ذمہ داروں کا احتساب چاہتی ہے ، قومی مفاد کے نام پر جرائم چھپانے کا کھیل اب ختم ہونا چاہیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button