اہم خبریںاہم خبریںکھیل

معروف ترین ٹینس سٹار بیوی سمیت کورونا وائرس کا شکار

لاہور (ویب ڈیسک) دنیائے ٹینس کے نمبرون کھلاڑی نووک جوکووچ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیائے ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نووک جوکووچ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جن کی رپورٹ مثبت آئی تو ان کی اہلیہ نے بھی ٹیسٹ کروایا اور ان کی رپورٹ بھی مثبت آ گئی ہے جس پر دونوں نے ازخود قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نووک جوکووچ نے سربیا اور کروشیا کے درمیان ہونے والی سیریز کے ایک نمائشی میچ میں شرکت کی تھی اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اسی دوران وائرس کا شکار ہوئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button