اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

میجر(ر) اعظم سلیمان کے صوبائی محتسب پنجاب لگنے کا امکان

 

 

لاہور(ویوز نیوز رپورٹ) میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو صوبائی محتسب پنجاب لگانے کی اصولی منظوری دیدی گئی،ذرائع کے مطابق  صوبائی محتسب پنجاب لگانے کی منظوری وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیدی گئی ہے اب پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کےلئے سمری گورنر پنجاب کو بھیجوائی گی۔

زرائع کے مطابق میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان یکم جولائی سے صوبائی محتسب پنجاب کا حلف اٹھائیں گے اور یکم جولائی سے ہی اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے تیس جون پری میچیور ریٹائرڈ منٹ لینے کی درخواست دی جس کی وزیراعظم عمران خان کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہےاعظم سلیمان کی 30 جون سے ریٹائرمنٹ ہو جائے گی،

وزیراعظم آفس زرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو صوبائی محتسب پنجاب کی تعیناتی کی وزیراعظم عمران خان نے منظوری دیدی ہے جبکہ اب نوٹیفیکیشن جاری کرنے کےلئے سمری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گورنر پنجاب کو بھیجوائی جائے گی جن کی جانب سے سمری منظور ہونے کے بعد باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔ جبکہ بعض زرائع یہ بھی دعوی کررہے ہیں کہ صوبائی محتسب پنجاب کی تعیناتی کے بعد انکو مزید اعلی سطحی کمیٹیوں کا جہاں سربراہ بنایا جائے گا وہاں انکو مزید بھی اہم زمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے وفاق میں موجود حکومتی زرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو صوبائی محتسب انکی زبردست کارکردگی کی بنیاد پر لگایا جارہا ہے۔ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان چیف سیکرٹری پنجاب،چیف سیکرٹری سندھ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سمیت انتہائی اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے بطور چیف سیکرٹری پنجاب ریکارڈ اجلاسوں کی صدارت کی،اور ریکارڈ کام کئے، میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے نیشنل ایکشن پلان پر ریکارڈ عملدرآمد کروایا انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت قومی سلامتی کے اداروں پاک فوج رینجرز کی مدد سے پنجاب میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے اپنی سروس میں بڑے اور اہم فیصلے کئے انہوں نے اپنی تمام سروس میں انتہائی اہم عہدوں پر رہ کر فرائض انجام دیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button