اہم خبریںاہم خبریںشوبزشوبز

”میں نے بھی خودکشی کرنے کا ارادہ کیا تھا“ معروف پاکستانی اداکارہ نے بھی اعتراف کر لیا

لاہور(ویوز نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنی زندگی کے تلخ لمحات سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے والدہ کے انتقال کے بعد 2 بار خودکشی کرنے کا ارادہ کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میں والدہ کے انتقال کے بعد ناامید ہوگئی تھی، کسی سے بات کرنے سے قاصر تھی اور سب کچھ میرے لئے بے معنی تھا۔

نازش جہانگیر نے بتایا کہ میں 10 برس سے ڈپریشن میں مبتلا تھی اور پھر اپنے لئے خود سے کھڑی ہوئی اور ان لوگوں کو توجہ کا مرکز بنایا جن کے ساتھ اس طرح کے واقعات پیش آ چکے تھے جس کے بعد مایوسیوں کا پتا لگا اور پھر مجھے اس بیماری سے نکلنے میں بہت زیادہ مدد ملی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں سب کیلئے دعا کرتی ہوں کہ سب اتنے مضبوط ہوں کہ بیماری کے بارے میں بات کریں اور اس سے لڑیں، آپ کی زندگی میں ایسا وقت بھی آتا ہے جب آپ کسی سے بات کرنا مناسب نہیں سمجھتے، آپ کسی کی بات بھی سننا نہیں چاہتے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو اپنے دل کی بات کرنا ہوتی ہے اور اپنے اندر رہنے والی افسردگی کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔

سن 2015ءمیں شوبز انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی نازش جہانگیر نے کہا کہ آپ اپنی زندگی میں مثبت چیزیں تلاش کریں اور منفی چیزوں کو نکال باہر کریں، سب کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں، لوگ زندگی کو جس طرح گزارنا چاہتے انہیں گزارنے دیں اور ہر ایک بارے میں اندازے نہ لگائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button