اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

وفاقی حکومت اور صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں لاک ڈاؤن کے حوالے نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ویوز نیوز)وفاقی حکومت اور صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں لاک ڈاؤن کے حوالے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہال بند رہیں گے۔ سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھ کی اجازت نہیں ہو گی اورتمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے۔میڈیکل سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔ کال سنٹرز کو 50 فی صد سٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہو گی۔ گروسری اور کریانہ سٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔ تمام چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیےکھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا، 15جون تک نافذ العمل رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button