کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی کورونا مثبت آگیا

 

لاہور(ویب ڈیسک ) انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں منتخب کئے گئے عماد وسیم اور عثمان خان شنواری کے کورونا وائرس کی ٹیسٹ منفی آئی ہے جس پر دونوں کھلاڑیوں کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ چار مختلف شہروں راولپنڈی، لاہور، کراچی اور پشاور میں لئے گئے جن کی رپورٹس آنے پر حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا۔

ذرائع کے مطابق شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کے علاوہ سکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی آج مکمل کر لئے ہیں جن کی رپورٹس جلد ہی آ جائیں گی جبکہ عثمان خان شنواری اور عماد وسیم کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس پر دونوں کھلاڑیوں کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کھلاڑیوں میں وباءسے متاثر ہونے کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں اور تینوں کھلاڑیوں کا ٹیسٹ گزشتہ روز کیا گیا تھا جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تینوں کو فوری طور پر ازخود قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور پی سی بی کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں تینوں کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button