اہم خبریںاہم خبریںکھیل

پوری پاکستان کرکٹ ٹیم کورونا مثبت ہو گئی

لاہور (ویوز نیوز) پیر کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد منگل کو 7 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ بھی پازیٹو آگئے جس کے بعد کورونا سے جس متاثرہ کھلاڑیوں کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی۔جس کے بعد ایک طرح سے گیارہ کھلاڑیوں کی ٹیم میں سے 10 مثبت ٹیسٹ آنے سے پوری ٹیم ہی مثبت ہو گئی۔

پی سی بی کی جانب سے 35 کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے پیر کے روز کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے جن میں سے 7 کھلاڑیوں اور ایک ٹیم آفیشل کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض کے منگل کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

پیر کے روز حیدر علی ، حارث روف اور شاداب خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت جبکہ عماد وسیم اور عثمان شنواری کے منفی آئے تھے۔ کورونا مثبت آنے کے بعد تمام متاثرہ کھلاڑیوں کو سیلف آئسولیشن کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ پی سی بی کا میڈیکل بورڈ کھلاڑیوں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button