اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

ڈاکٹر عباس طارق کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

پشاور(ویوز نیوز)  خیبرپختونخوا میں انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے انستھیزیا ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈاکٹرعباس طارق کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ڈاکٹر عباس طارق میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ زیر علاج تھے تاہم جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

چند روز قبل نیشنل انسٹیٹیوٹ (این آئی ایچ) کی جانب سے کورونا سے متاثر ہونے والے ہیلتھ ورکرزکی رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد 4,114 تک پہنچ گئی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 ہزار 466 ڈاکٹرز ، 501 نرسز جبکہ 1,147 ہسپتال ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 2,247 ہیلتھ ورکرز نے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 4,443 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار 921 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 111 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 2839 ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button