اہم خبریںکھیل

کورونا: آئی سی سی نے پلئینگ کنڈیشن میں عارضی تبدیلیاں منظور کر لیں

دبئی(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کورونا وائرس کے باعث پلئینگ کنڈیشن کھیل کے قوانین میں عارضی تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔

آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی نے کرکٹ کمیٹی کی تمام سفارشات کو منظور کرلیا جس کے بعد ٹیسٹ میچ کے دوران کسی بھی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں متبادل کھلاڑی کھلانے کی اجازت ہو گی۔

آئی سی سی کےمطابق جب تک کورونا وائرس موجود ہے اس وقت تک گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی ہو گی۔ پہلی مرتبہ غلطی کرنے پر ٹیموں کو وارننگ دی جائے گی جبکہ  دوسری وارننگ کے بعد پانچ رنز پنلٹی کے حریف ٹیم کو ملیں گے۔

اس کےعلاوہ انٹرنیشنل میچز میں نیوٹرل امپائرز کی شرط عارضی طور پر ختم کردی  گئی ہے اور مقامی امپائرز کا تقرر بھی آئی سی سی کرے گی۔

جبکہ کھیل کو جانبداری سے بچانے کے لیے ہر ٹیم کو ایک اضافی ریویو بھی دے دیا گیا ہے۔  ٹیسٹ کرکٹ میں 3 اور ون ڈے میں 2 اضافی ریویو ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق میچوں میں اگر کسی کھلاڑی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں تو اس کا متبادل لانے کی اجازت ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button