انٹرنیشنلاہم خبریںاہم خبریں

’کورونا دیوی‘ کی پوجا شروع

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) پوری دنیا کورونا وائرس کے خلاف لڑ رہی ہے او سائنسدان اس کی ویکسین تیار کرنے کے جتن کررہے ہیں۔

بھارتی ریاست آسام کے لوگوں نے کورونا وائرس کو دیوی کا درجہ دے دیا ہے اور اس کی پوجا شروع کر دی ہے۔ بسوانتھ چریلی سے ڈیرنگ ضلع تک ، حتیٰ کہ گواہٹی میں بھی لوگ، بالخصوص خواتین اجتماعی طور پر کورونا دیوی کی پوجا کر رہے ہیں،جن کا عقیدہ ہے کہ کورونا وائرس کی وباءکا خاتمہ کرنے کا بس یہی ایک واحد طریقہ ہے۔کورونا دیوی کی پوجا کرنے والی ایک خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم ’کورونا ماں‘ کی پوجا کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ایسا کرنے سے ایک ہوا چلے گی جو وائرس کا خاتمہ کر دے گی۔ “ واضح رہے کہ دیگر بھارتی ریاستوں کی طرح آسام میں بھی کورونا کے کیس کافی تعداد میں سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ روز ریاست میں81نئے کیس سامنے آئے جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 2ہزار 324ہو گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button