انٹرنیشنلاہم خبریںاہم خبریں

کورونا مریضوں میں اضافہ، شہر میں جنگی صورتحال

چین میں دو ماہ بعد کورونا کے نئے متاثرین میں اچانک اضافہ

بیجنگ(ویب ڈیسک) دنیا میں سب سے پہلے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے چین میں ایک بار پھر کووڈ19 کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا لیکن اس بار یہ مریض ووہان میں نہیں بلکہ دارالحکومت بیجنگ میں سامنے آرہے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق چین میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کووڈ 19 کے 57 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ 13 اپریل کے بعد ملک میں ایک دن کے دوران کورونا کے نئے متاثرین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ان میں سے 38 افراد میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا جن میں سے 36 کا تعلق بیجنگ سے ہے۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہاں ایک مارکیٹ اور دیگر علاقوں کو عارضی طور پر سیل کر دیا گیا ہے جہاں سے وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔شہر میں دو روز قبل صرف چھ متاثرین کی نشاندہی ہوئی تھی۔ کھانے پینے کی اشیا کی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کے دوران کووڈ 19 کے کچھ متاثرین کی تشخیص ہوئی تھی۔

ضلعی انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق شہر میں ’جنگی حالات جیسی صورتحال‘ ہے اور ہفتےسے ہر طرح کی سیاحتی سرگرمیوں اور کھیلوں کی تقریبات پر پابندی ہے۔گزشتہ روز سامنے آنے والےنئے متاثرین میں سے 19 غیر ملکی ہیں۔ مزید نو اے سمپٹومیٹک متاثرین(وہ متاثرین جن میں علامات ظاہر نہ ہوں) کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔ جبکہ مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button