اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

 کورونا کا پھیلاؤ جاری،  79 ہلاکتیں، 3943 نئے متاثرین سامنے آ گئے

اسلام آباد(ویوز نیوز)پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ جاری، آج کے دن 79 ہلاکتیں، 3943 نئے متاثرین سامنے آ گئے۔ملک میں کورونا سے مزید 79 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1653 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 78290 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سندھ میں 526

اور پنجاب میں کورونا سے 540 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 49، اسلام آباد 30 ، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 3943 کیسز اور 79 ہلاکتیں سامنے آئے ہیں جن میں پنجاب سے 1610 کیسز 43 ہلاکتیں، سندھ 1439 کیسز 23 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 412 کیسز اور 8 ہلاکتیں، بلوچستان 121 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد 304 کیسز 2 ہلاکتیں، گلگت بلتستان سے 41 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button