انٹرنیشنلاہم خبریںاہم خبریں

کورونا کی وبا کا نیا مرکز سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاطینی  امریکا کے ملک دنیا بھر میں کورونا وباءکا نیا مرکز بن گئے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ لاطینی امریکی ملک، کورونا کے باعث عائد پابندیاں اٹھانے میں جلدی نہ کریں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق لاطینی امریکی ممالک میں ایک کروڑ 20 لاکھ کے قریب کیس ہیں جب کہ وہاں 60 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔برازیل میں اب تک 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد کیس اور 36 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں، برازیل کورونا مریضوں کی تعداد کے حساب سے دنیا میں دوسرے اور اموات کے معاملے میں تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔فیڈرل یونی ورسٹی آف ریو کی تحقیق کے مطابق 20 جون تک برازیل میں کورونا کیسوں کی تعداد 10 لاکھ اور اموات کی تعداد 50 ہزار تک پہنچ جائے گی۔اس کے باوجود برازیل کے شہر ساو پالو میں چرچ،کاروں کی دکانوں اور ڈیکوریشن اسٹور کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔میکسکو میں کورونا کے ایک لاکھ 10ہزار سے زائد کیس جب کہ 13 ہزاراموات ہوچکی ہیں تاہم ٹیسٹنگ انتہائی کم ہونے کے باعث،حکام کا کہنا ہے کہ کیسز کی اصل تعداد لاکھوں میں ہوسکتی ہے۔اس خطے میں کورونا کےکیس اور اس سے اموات میں دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، تاہم اس بدترین بحران میں یوروگوئے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہاں اب تک ساڑھے 3 کروڑ کی آبادی میں صرف 845 کیس سامنے آئے ہیں۔یوروگوئے میں کورونا سے صرف 23اموات ہوئی ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کی وجہ قرنطینہ کے بروقت اقدامات، متاثرین کا پتہ لگا کر انہیں آئسولیٹ کرنے کا بہترین نظام شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button