انٹرنیشنلاہم خبریںاہم خبریں

انڈیا میں مقیم افغان مسلمانوں نے عیسائیت اختیار کرنا شروع کردی، بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی تہلکہ خیز رپورٹ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ متنازعہ شہریت قانون نافذ ہونے کے بعد افغان مسلمانوں اور روہنگیا پناہ گزینوں نے عیسائیت اختیار کرنا شروع کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان اور روہنگیا پناہ گزینوں نے متنازعہ شہریت قانون پاس ہونے کے بعد سے انڈین شہریت حاصل کرنے کیلئے عیسائی مذہب اختیار کرنا شروع کردیا ہے۔مرکزی ایجنسیوں نے حکومت کو اس حوالے سے بریفنگ بھی دی ہے اور بتایا ہے کہ اب تک افغان شہریوں کے عیسائی مذہب اختیار کرنے کے 25 کیسز سامنے آچکے ہیںجنوبی دہلی میں واقع افغان چرچ کے سربراہ ادیب احمد میکسول نے ایک انگریزی روزنامہ کو بتایا کہ سی اے اے کے بعد سے افغان مسلمانوں میں عیسائیت قبول کرنے کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ 34 سالہ میکسول 21 سال کی عمر میں ہندوستان آیا تھا۔ اِس کے والدین سنی مسلمان ہیں اور افغانستان میں کابل کے قریب مقیم ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button