اہم خبریںاہم خبریںکھیل

باﺅلرز کا ”بابراعظم“ کون ہے؟

انضمام الحق نے ایسا نام لےلیا کہ ہر پاکستانی کا دل خوش ہو جائے

لاہور(ویوز نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر و قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے شاہین شاہ آفریدی کو باﺅلرز کا ”بابراعظم“ قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی


ورلڈ کلاس پلیئرز ہیں، بابر محنتی پلیئر ہے اور وہ کیریئر میں بہت کچھ حاصل کرسکتا ہے، کوہلی کو کھیلتے ہوئے 10 سال ہوگئے لیکن

بابر کو ابھی 3 سال ہوئے ہیں، ابھی اسے بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔ انضمام نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا باﺅلنگ میں وہی کردار ہے جو بیٹنگ میں بابر اعظم کا ہے،

شاہین شاہ آفریدی نہ صرف پیس سے باﺅلنگ کرتا ہے بلکہ یہ بھی جانتا ہے کہ کس کو کس جگہ گیند کرانی ہے، اس میں دنیا کا ٹاپ باﺅلر بننے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button