اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

بزدار حکومت تمام تر دعوؤں کےباوجود مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام میاں آصف منظور

 

بہاولنگر(ملک آصف رضا)عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا، جس نے عوام کی کمر توڑ دی، مہنگائی کے اس بڑھتے ہوئےطوفان کی وجہ سے روز مرہ کی تمام اشیاء غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں، بزدار حکومت تمام تر دعوؤں کےباوجود مہنگائی کنٹرول کرنےمیں ناکام ہوگئی راہنما پاکستان پیپلزپارٹی

منافع خور مافیا حکومت سے زیادہ طاقتور ہوگیا، بہاولنگر میں چینی کی سرکاری نرخوں پر فروخت ممکن نہ ہوسکی، یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی چینی اور آٹے کی فراہمی میں بہتری نہ آ سکی۔شہر میں چینی 90 سے 95 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے میاں آصف منظورموھل نے میڈیانماٸندگان کوبتایا کہ
عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی سبزیوں کے نرخوں میں بھی غیرمعمولی اضافہ، سرکاری نرخ نامے میں بھی سبزیوں کی قیمتیں بڑھا دی گٸی ہیں
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹماٹر 120 سے 150 فی کلو تک میں فروخت ہونے لگے،جبکہ لیموں کی ڈبل سنچری مکمل ہوگئی، ادرک 500 روپے،لہسن 3000،ہزار دھنیا 250،ہری مرچ 150،پیاز 60 اورآلو 90 روپے فی کلو تک فروخت ہوتے رہے۔ آصف منظورموھل سے گفتگو کے بعد نماٸندگان نے شہریوں سے سوال کیا تو
شہریوں کا کہنا ہے کہ عید سے قبل تمام سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے، قیمتوں کوکنٹرول کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نظر نہیں آتے،
حکومت کو غریب عوام کی کوئی فکر نہیں ہے شہریوں کو ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔
مہنگاٸی کےاس دور غریب عوام کا جینامشکل ہوگیاھے

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button