اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

بہاولنگر میں باپ کا قاتل ایک گھنٹے میں گرفتار، تفتیش جاری

بہاولنگر (ملک آصف رضا\نمائندہ خصوصی) ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن کی بروقت کارروائی, اپنے والد  کو قتل کرنے والے ملزم ایک گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتار، مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں سکول ٹیچر محمد امین کے قتل کا افسوناک واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم جاری کیا۔ ڈی پی او بہاولنگر کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر مشتاق احمد نے اے ایس آئی محمد شاکر اور پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقتول کے بھائی محمد یونس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور ایک گھنٹے کے قلیل وقت میں مقتول کے قاتل بیٹوں کوگرفتار کرلیا۔بیٹوں نے گھریلو رنجش اور تلخ کلامی پر باپ کو پسٹل سے فائر کرکے اور چھری کے وار سے قتل کیا۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، مقدمہ کو جلد از جلد حقائق پر یکسو کیا جائے گا اور قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button